پاکستانی مختصر فلم ہیل کے انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں چار ایوارڈز

Heal Filmکراچی : پاکستانی ڈائریکٹر اور مصنف میاں عدنان احمد کی فلم ہیل نے مختلف بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں چار ایوارڈز حاصل کئے۔ شارٹ فلم ہیل میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
چوبیس منٹ پر مشتمل فلم ایک بچے، عظیم کے گرد گھومتی ہے جو پاک افغان سرحدپررہتا ہے۔جہاں ایک استاد اسے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتا ہے۔ فلم کامقصد خطہ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔
فلم میں پاک ، افغان سرحد پر ہونے والی دہشت گردی کیبچوں پرنفسیاتی اثرات کو بھی اجاگر کیاگیا ہے۔ فلم ہیل نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پانچ ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ،جس میں سے چار ایوارڈز اپنے نام کئے۔