پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری کی جنگ

pakistan cricket

pakistan cricket

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یواے ای میں کھیلی جانیوالی سیریز میں ٹیسٹ رینکنگ کی بہتری کی جنگ بھی ہوگی۔ پاکستان آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا ایک سو تین پوائنٹس کے ساتھ نمبرپانچ ہے۔ پاکستان کے پوائنٹس چھیانوے اور پوزیشن چھٹی ہے۔ یواے ای میں دوصفر سیسیریز جیتنے پر پاکستان سو ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ نمبر پانچ اور سری لنکا تین پوائنٹس کی کمی سے نمبر چھ ہوجائیگا۔کلین سوئپ فتح پاکستان کے پوائنٹس ایک سودو اور سری لنکاکے چھیانوے کردیگا۔
سیریز میں ایک صفر یا دوایک سے فتح سری لنکاکو ایک پوائنٹ کی برتری سے آسٹریلیا کی جگہ نمبرچار بنا دیگی۔دوصفر کی فتح سری لنکن ٹیم کے پوائنٹس ایک سوسات اور تین صفر کی جیت ایک سونو تک پہنچادیگی۔سیریز کے برابرہونے پر دونوں ٹیمیں موجودہ پوزیشن پر ہی رہیں گی۔