پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہو گا

Pak vs SriLanka

Pak vs SriLanka

پاکستان اور سری لنکا آج دبئی میں دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے مد مقابل ہونگے۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پہلے ون ڈے میں فتح سے پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اورفاتح ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔کوچ محسن خان کاکہناہے کہ انہیں ٹیم میں جگہ حاصل نہ کرنے والے پلیئرز سے ہمدردی ہے لیکن میچ میں گیارہ کھلاڑی ہی کھیل سکتے ہیں اور خوشی کی بات ہے کہ ہمارے ریزور کھلاڑی بھی انتہائی باصلاحیت ہیں۔
سری لنکا کے مہیلا جے وردنے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں ،انکے فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر کرونا رتنے ڈیبیو کریں گے۔ سری لنکن ٹیم میں مزید دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سیکوگے پرسنا اورکوسالا کولاسکیرا کی جگہ جیون مینڈس اور تسارا پریرا لے سکتے ہیں۔