پاکستان مقبوضہ کشمیر کے امن میں خلل ڈال سکتا ہے۔ فاروق عبداللہ

farooq abdullah

farooq abdullah

بھارت کے وزیر توانائی فاروق عبداللہ نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ اسلام آباد مقبوضہ کشمیر کے امن میں خلل ڈال سکتاہے۔
نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی اور بھارت کے وزیر توانائی فاروق عبداللہ کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں پاکستان میں جو کچھ ہورہاہے وہ تشویشناک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر میں چین کی ممکنہ مداخلت کے متعلق بھی تشویش کا شکار ہیں۔