پاکستان میں آج بھی مفادات کی روایتی سیاست جاری ہے۔ روحیل اکبر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات اور انچارج میڈیا سیل پنجاب روحیل اکبر نے کہا کہ پاکستان میں خدمت کی نہیں مفاد کی سیاست جاری ہے اور عوام کو سبز باغ دکھانے والے تمام موروثی و روایتی سیاستدان ‘ جاگیردار’ وڈیرے اور سردارصرف اقتدار کی بھوک اور ہوس کا شکار ہیں ان میں سے کسی کے بھی پاس پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے اور عوام کی خدمت کرنے کا نہ تو کوئی منشور ہے اور نہ ہی کوئی قابل عمل فارمولہ بلکہ ایک دوسرے کا مینڈیٹ چرانے اور ایجنسیوں کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی مدد سے بر سراقتدار آنے والے اپنے مفادات کیلئے ہمیشہ قوم کو انتشار و افتراق میں بانٹ کر اور لسانیت و تعصب کو فروغ دے کر عوام کو ایک دوسرے سے لڑاکر اور خون بہا کر اپنے اقتدار کی راہ ہموار کرتے رہے ہیں اسلئے اگر اب بھی عوام نے ان سے نجات حاصل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی تو پھر پاکستا ن کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

مفادات کیلئے عوامی امنگوں ‘ قومی وحدت اور ملکی مفادات کو داؤ پر لگانے والے یہ ملک دشمن ایک بار پھر اقتدار میں آکر ہمارا لہو چوسیں گے اور حب الوطنی کے نام پر ملک وقوم پر ہر وہ ظلم ڈھائیں گے جو آج تک کسی دشمن ملک نے بھی ہم پر نہیں ڈھایا ہے کیونکہ یہی ان کی روایت ہے اور یہی تاریخ ہمیں بتاتی ہے۔