پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی امن کیلئے بہتر ہے، ہیلری کلنٹن

hillary clinton

hillary clinton

امریکہ (جیو ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام پر مطمئن ہیں اور امریکہ پاکستانی پارلیمان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھاکہ افغانستان کے ساتھ ہم ایسے معاہدے کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جس سے افغانستان میں امریکی اثر نفوذ کو تقویت ملے گی اور ہم خطے میں امن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے افغانستان کی حکومت کے تعاون اور رات میں اچانک امریکی فوجیوں پر حملے روکنے کی حکمت عملی کو دور رس قدم قرار دیا اور کہا کہ امریکہ پاکستان سے بہتر تعلقات کے لئے ہمیشہ ایک مثبت سوچ رکھتا ہے اور امریکہ کو اس بات پر اطمینان ہے کہ پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اور پارلیمینٹ مضبوطی کی جانب گامزن ہے۔

ہیلری کلنٹن نے اشارہ دیا کہ امریکہ پاکستان کے پارلیمانی اقدامات اور قرار داد کا احترام کرے گا کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات خطے کی سلامتی اور بقا کے لئے ازحد ضروری ہیں۔