پاکستان میں 51 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، یونیسکو کی رپورٹ

UNESCO

UNESCO

اسلام آباد یونیسکو نے تعلیم پر گلوبل مانیٹرنگ رپورٹ 2012 جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 51 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے جن میں 63 فیصد لڑکیاں ہیں۔ اسلام آباد میں یونیسکو کی منعقدہ تقریب کو ملالہ یوسف زئی کے نام کیا گیا ۔ یونیسکو رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 250 ملین بچے لکھنا اور پڑھنا نہیں جانتے، 200 ملین بچوں کو ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کیلئے مواقع کی ضرورت ہے، پاکستان میں 72 لاکھ نوجوان اسکول نہیں جاتے جن میں 38 لاکھ لڑکیاں ہیں جبکہ 51 لاکھ بچے اسکول نہیں جن میں 63 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔