پاکستان نے امریکا کے سامنے اپنا موقف ڈٹ کر پیش کیا۔ حنا

hina rabbani

hina rabbani

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے سامنے اپنا موقف ڈٹ کر پیش کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ انہوں نے امریکا اور پوری دنیا کے وزرائے خارجہ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سے دونوں ملکوں کا فائدہ ہوگا۔ بھارت کو پسندیدہ قرار دینے سے پاکستان کو اقتصادی فائدے حاصل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا سب سے اہم ہمسایہ ہے تاہم پاکستان ، افغانستان میں اپنے مفادات کے خلاف نہیں چل سکتا۔ قومی مفاد اولین ترجیح ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو خطے میں پاکستان کی قربانیوں اور موقف کو مدنظررکھنا ہو گا۔