پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر اپنا جواب جمع کرا دیا

 FATF

FATF

بنکاک (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات بنکاک میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور تکنیکی سطح پر ہر 4 ماہ کی پیش رفت پر حکام کو بریف کیا گیا، پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں اہداف کو حاصل کیا ہے، ایف اے ٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثر رہی۔
حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرے گا، جو اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کو پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔