پاکستان کی امداد کو تعاون سے مشروط کر دیا جائے، جان مکین

MCcain

MCcain

امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد کو تعاون سے مشروط کر دیا جائے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق صدارتی امیدوار جان میکین نے کہا کہ پاکستان کو امریکی فوجیوں کی بے مقصد ہلاکتوں کو روکنے کے لئے تعاون کرنا چاہیے۔ پاکستان کے لئیاربوں ڈالر کی امداد تعاون سے مشروط ہونی چاہئے۔
نیٹو حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور نیٹو حملیکے بعد جنگ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جان مکین نے الزام عائد کیا کہ آئی ایس آئی حقانی نیٹ ورک کی حمایت کررہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک امریکیوں کا قاتل ہے۔