پاکستان کی سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل

flood

flood

صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی سطح پر امدادی مہم چلائے۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بتایا کہ انہوں نے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ہے جہاں شدید بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں فصلیں تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔ ان کی بحالی حکومت کیلئے چیلنج ہے اس سلسلے میں انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ عالمی سطح پر امدادی مہم چلائے۔ صدر نے سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو تفصیلی آگاہ کیا۔