پاک افغان امریکہ اجلا س، دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر اتفاق

foreign officeاسلام آباد : پاک افغان امریکہ سہ فریقی اجلا س میں دہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیاگیاہے۔ پاکستان نے افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کا بھی اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں سہ فریقی کورگروپ کے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے بتایاکہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری پریقین رکھتاہے۔ امریکا کیتعاون سے افغانستان میں ترقیاتی عمل پرتوجہ مرکوز کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات بہتر ماحول میں ہوئے۔افغانستان کے نائب وزیرخارجہ جاوید لدھن نے بتایاکہ افغان عوام سلامتی کے امور سنبھالنے کے قابل ہو چکے ہیں۔ سہ فریقی مذاکرات ایک مستحکم عمل کی شکل اختیار کرچکیہیں جہاں پاکستان اور امریکا سے مشاورت کا موقع ملا۔