پروڈیوسرز میر ی مرضی کے کردار نہیں دیتے۔ کنگنا راناوت

Kangana Ranaut

Kangana Ranaut

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کنگنا راناوت آج کل فلمسازوں سے ناراض ہیں۔ کہتی ہیں کہ میری مرضی کا کردار نہیں دیتے۔ دو ہزار چھ میں فلم گینگسٹر سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی کنگنا راناوت کا کہنا ہے کہ پروڈیوسرز انھیں ان کی مرضی کے کردار نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں اور ان میں بے پناہ صلاحیت ہے۔ وہ مختلف کردار ادا کر کے اپنا لوہا منوانا چاہتی ہیں۔ کنگنا کا کہنا ہے کہ گینگسٹر اور فیشن جیسی فلموں میں کام کر کے انھیں بہت مزہ آیا۔ کنگنا کو دو ہزار سات میں فلم  گینگسٹر کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔