پرویزمشرف جائیداد ضبط کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی

pervez musharraf

pervez musharraf

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیئے جانے اور جائیداد کی ضبطگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کر دی۔  انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویزمشرف کے وکیل چوہدری فواد عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست پر دلائل دینے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ جس پرعدالت نے سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل مشرف کے وکیل چوہدری فواد کا عدالت میں کہنا تھا کہ جج اور وکیل کے درمیان سماعت سے قبل ہونے والی غیر رسمی گفتگو کو ٹی وی پرنہ چلایا جائے ۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کے ٹرسٹ کے اکانٹس کو سیز نہیں کیاجاسکتا۔ جس پرعدالت کاکہنا تھا کہ حکم پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے اس لیے متعلقہ بینک اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرے۔