پشاور:نیٹو کے20سے زائد آئل ٹینکرزاورکنٹینرز جل کر خاکستر

Natotanker
پشاور: پشاور میں پشتہ خارا رنگ روڈ نیٹو ٹرمینل میں پراسرار دھماکوں کے نتیجے میں نیٹو کے متعد دآئل ٹینکرزاور کنٹینرز کو نقصا پہنچا۔ واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔
دھماکوں کے بعد آگ کی شدت کے باعث ٹرمینل میں موجود نیٹو کے بیس سے زائد آئل ٹینکرز اور کنٹینرز جل کر خاکستر ہوگئے۔ واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ٹرمینل میں نیٹو کے آئل ٹینکرز اور کنٹینرز کھڑے کرنے سے متعلق ٹرمینل کے مالکان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے نیٹو کے آئل ٹینکرز اور کنٹینرز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔