پشاور: اقوام متحدہ دفتر کے باہر دھماکا ،3 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں اقوام متحدہ دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ یونیورسٹی روڈ پر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین ایچ سی آر کے دفتر کے باہر دھماکا ہوگیا ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال پہنچایا۔ بعض ذرائع کے دھماکے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا.