پشاور : امریکی اہلکاروں پر حملہ ، ایف بی آئی تحقیقات کر رہی ہے

Peshawar Attack

Peshawar Attack

پشاور (جیوڈیسک) امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پشاور میں امریکی اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے۔ایف بی آئی حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان وینٹرل نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک کسی گروپ نے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستانی اہلکاروں نے امریکی قونصل خانے کے 2 اہلکاروں کی جانیں بچائیں، ۔ ترجمان نے کہا کہ کہ جب کسی امریکی اہلکار پر حملے کا معاملہ ہو تو اپنے طورپر تحقیقات کرتے ہیں تاہم پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر بھی تحقیقات کی جائیں گی۔