پشاور: اہم عمارتوں کوجا نے والے راستے بند کر دیئے گئے

american embassy roadblock

american embassy roadblock

امریکی گستا خا نہ فلم کے خلاف آج ملک بھر میں ہو نے والے مظاہروں کی طرح پشاور میں بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام اہم شاہراہوں اور راستوں کو کنٹینرز لگا کر رات گئیبند کر دیا گیا۔

ان میں صو بائی اسملی، امریکی قونصلیٹ، گورنر ہاس، وزیر اعلی ہاس، خیبر روڈ اور درہ روڈپر واقع غیر ملکی دفاتر کو جانے والے راستے شامل ہیں جنہیں دیو ہیکل کنٹینرز لگا کر ہرقسم کی آمد و رفت کے لئے بلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان عمارتوں کے ارد گرد خاردار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں۔