پشاور: بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے امریکی ٹیم پہنچ گئی

Peshawar blast

Peshawar blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے امریکی ٹیم بھی پشاور پہنچ گئی۔پیر کے روز پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی سے بارود بھری گاڑی ٹکرائی گئی۔ دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ زخمیوں میں دو امریکی سفار تکار بھی شامل ہیں ۔

دھماکے کی تحقیقات کے لئے امریکہ سے بھی تحقیقاتی ٹیم پشاور پہنچی ہے۔ ٹیم کے ارکان نے پشاور میں پولیس حکام سے ملاقات کی ۔ امریکی ٹیم مقامی پولیس کے اشتراک سے شواہد اکٹھے کرے گی اور سانحے کی چھان بین کرے گی۔ ٹیم میں امریکی قونصلیٹ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔