پشاور : میں بم ناکارہ بناتے ہوئے ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار شہید

pashawer

pashawer

پشاور(جیوڈیسک) سینکڑوں بم ناکارہ بنانے والا سینئر اہلکار حکم خان پشاور کے علاقے باڑہ شیخان میں بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوگیا۔

شرپسندوں نے باڑہ شیخان میں فرنٹئیر روڈ پر دو بم نصب کر رکھے تھے۔ حکم خان نے ایک بم ناکارہ بنا دیا تھا لیکن دوسرا بم اس کی موت کا پروانہ بن گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج حکم خان نے معمولی عہدے سے پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بم ناکارہ بنانے میں مہارت حاصل کرنا حکم خان کا شوق تھا جس کی وجہ سے اسے بم ڈسپوزل سکواڈ کا انچارج بنا دیا گیا۔ حکم خان موت سے کھیلتے ہوئے سات سو سے زیادہ بم ناکارہ بنا چکا تھا۔