پشاور: ہزاروں ڈائنامائیٹ اسٹکس اور اسلحہ برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر ہزاروں ڈائنامائیٹ اسٹکس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس نے حاجی کیمپ اڈا کے قریب نیو باجوڑ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران بوریوں اور کارٹن میں بند 1600 ڈائنامائٹس، 13500 ڈیٹونیٹرز، چھ پستول اور 32 سو کارتوس برآمد کر لئے۔ پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔