پمزہسپتال کا کئی سال سے بند کڈنی ٹرانسپلانٹ سنڑ بحال

Pimz Hospital Islamabad

Pimz Hospital Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک)پمزہسپتال اسلام آباد کا کئی سال سے بند کڈنی ٹرانسپلاٹ سنڑ بحال کر دیا گیا ، ٹرانسپلانٹ سنڑ میں آپریشن کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔

پمزہسپتال میں کئی سال سے بند کڈنی ٹرانسپلانٹ سنڑ کو بحال کرکے آئندہ ہفتے گردے کے مریض کی پیوندکاری شروع کی جائے گی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر پروفیسر ریاض کا کہنا ہے کہ سنڑ میں ہر ہفتے ایک مریض کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپلانٹ سنٹرمیں آپریشن کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی تاہم مریضوں کو ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے لوازمات پورے کرنا ہوں گے۔