پنجاب بینک فراڈ کیس اہم معاملہ ہے۔ افتخار چوہدری

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے کہا ہے پنجاب بنک فراڈ کیس اہم نوعیت کا معاملہ ہے جسے عدالت تسلی سے سننا چاہتی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
کیس کی سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اہم نوعیت کے معاملے کو عدالت تسلی سے سننا چاہتی ہے ۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے مصالحاتی کمیٹی کی مدت معیاد بڑھانے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت مصالحتی کام کو نہیں روک رہی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کر دی۔