پنجاب میں عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازمی قرار

Public Places - Face Cover

Public Places – Face Cover

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنے کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس سختی سےعمل درآمد کروائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر آنے والے گاہکوں کو دکاندار سروس فراہم نہیں کریں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پابندی کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق فی الفور ہو گا اور یہ تاحکم ثانی لاگو رہے گی۔