پنجاب نعت کونسل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر شیخ عرفان منعقد ہوا

گجرات(جی پی آئی)پنجاب نعت کونسل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر شیخ عرفان پرویز منعقد ہوا ، جس میں پیر محمود احمد قادری زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھوڈہ شریف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، عامر چوہدری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، خاور بشیر بٹ ، میاں سہیل منیر ، مرزا الیاس جرال ، سیٹھ ظہیر عباس ، عتیق الرحمان و دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔