پولیس نے آئی سی سی کو کرکٹرز کے خلاف شواہد فراہم کر دیے

match fixing

match fixing

لندن کے پولیس نے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف اسپاٹ فکسنگ اور دھوکہ دہی کے بارے میں تفتیش سے حاصل کردہ شواہد آئی سی سی کو فراہم کردیے ہیں۔
برطانوی عدالت میں مقدمے کے دوران بیانات کی روشنی میں آئی سی سی پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں ازسرنو تحقیقات کرنا چاہتی ہے اور اس نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے شواہد فراہم کرنے کو کہا تھا۔
پولیس کے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر آئی سی سی کامران اکمل،عمراکمل،وہاب ریاض اور عمران فرحت کے بارے میں مزید تحقیقات کریگی اور اس سلسلے میں سزایافتہ کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر سے بھی رابطہ کیا جائیگا اور تعاون کی صورت میں انہیں آئی سی سی کی پابندیوں میں کمی کی پیشکش کی جائیگی۔ پولیس نے سلمان ،عامر اورآصف سمیت چھ کھلاڑیوں کے خلاف انکے موبائل فون کے ریکارڈ اوردیگرثبوت فراہم کئے ہیں۔