پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو ڈھیر کر دیا

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کا 89 رنز کا ہدف

t20 pakistan vs australia

t20 pakistan vs australia

3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا.

پاکستان کی جانب سے بہترین بائولنگ اور فیلڈنگ دیکھنے میں آئی۔ پاکستانی کھلاڑی پورے کھیل پر چھائے رہے اور کسی بھی آسٹریلوی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔ سعید اجمل، محمد حفیظ اور پہلا میچ کھیلنے والے کھلاڑی رضا حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی کھیل پر گرفت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی بائولروں کو چھکا نہ مار سکا جبکہ پوری اننگز میں آسٹریلوی کھلاڑی صرف 3 چوکے ہی لگا سکے۔ صرف ڈیوڈ وارنر ہی ٹاپ سکورر رہے انہوں نے 25 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے واٹسن نے 8، مائیک ہسی 1، جی جے بیلی 14، ڈیوڈ ہسی 3، سی ایل وائٹ، 15، ایم ایس ویڈ 6، جی جے میکس ویل 4، پی جے کمنس 1، ایکس جے ڈورتھی 6 جبکہ ہیلفوہنس کوئی بھی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل، محمد حفیظ اور نئے کھلاڑی رضا حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ فاسٹ بائولر سہیل تنویر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری جانب پاکستان کی اننگز کا آغاز شاندار رہا۔ پاکستان کی جانب سے عمران نذیر اور محمد حفیظ نے اوپننگ کی اور پراعتماد طریقے سے کھیل کا آغاز کیا تاہم ابھی سکور 30 تک ہی پہنچا تھا کہ محمد حفیظ 17 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ناصر جمشید آئے لیکن 10 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستان کی جانب سے اوپننگ کرنے والے عمران نذیر شاندار طریقے سے کھیلے تاہم وہ واٹسن کی گیند پر وائٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ کامران اکمل اور شعیب ملک بھی پراعتماد طریقے سے کھیلے. شعیب ملک نے شاندار چوکا مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا.