پیشی کا دن قریب،وزیراعظم کا وزیرقانون سے مشورہ

Pervez Ashraf

Pervez Ashraf

اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے وزیرقانون فاروق نائیک نے ملاقات کی جس میں ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے پر اتفاق کیا گیا جس سے اداروں میں تصادم بڑھے۔

وزیراعظم حاضر ہوں۔ سپریم کورٹ نے ستائیس اگست کی کر رکھی ہے منادی۔ پیشی کی تاریخ قریب آنے پر حکومتی ایوانوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ صلاح مشورے ہیں جاری۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے کی ہے ملاقات وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے۔

ذرائع بتاتے ہیں وزیراعظم اور وزیر قانون کے درمیان صلاح مشورے میں اس بات پر اتفاق کیا گی اہے کہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھایا جائے جس سے اداروں میں تصادم کی صورتحال پیدا ہو۔ وزیرقانون نے مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم درمیانی راستہ اختیار کریں۔ وزیر اعظم نے وزیرقانون کی تجاویز کو سراہا ہے۔ وزیر اعظم سپریم کورٹ میں حاضر ہوں یا نہ ہوں، ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی لائحہ عمل طے کرنے میں ہے مصروف۔