پینٹا گون کا ایبٹ آباد آپریشن پر کتاب کے مصنف کیخلاف کارروائی کا عندیہ

Pentagon

Pentagon

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) پینٹا گون نے ایبٹ آبادآپریشن پرکتاب لکھنیوالے سابق امریکی نیوی سیل کیخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔دو مئی 2011 کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت ہوئی تھی۔ آپریشن میں امریکی نیوی سیلزنے خاص طور پر اس مشن میں حصہ لیا تھا۔

حال ہی میں انہی نیوی سیلز میں سے ریٹائرڈ ہونے والے ایک اہلکار نے آپریشن پر کتاب لکھی ہے جس میں اس نے دعوی کیا ہے کہ اسامہ آپریشن سیپہلے ہی مرچکاتھا۔ اس انکشاف پر مختلف حلقوں کی جانب سے امریکی حکومت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی اہل کار نے راز افشا نہ کرنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور انکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔