پیپلز پارٹی پنجاب میں فاروڈ بلاک بن گیا

punjab assembly

punjab assembly

پاکستان پیپلز پارٹی  کے رکن پنجاب اسمبلی ملک عباس نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب  میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے اور ان کے پندرہ سے زائد ارکان سے رابطے ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی ملک عباس کا کہنا ہے کہ  صدر زرداری سے کوئی اختلاف نہیں  وزیر اعظم کے رویہ سے تنگ آ کر فارورڈ بلاک بنایا ہے ، کئی سالوں سے ترقیاتی فنڈز روک رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہیں  وہی  ہمارے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب اسمبلی کے پندرہ سے زائد ممبران ان کے رابطے میں ہیں۔