چار ملکی نائن اے سائیڈ ہاکی :پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

hockey

hockey

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پرتھ میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں پاکستان کی جانب سے وقاص نے بھارت پر دو گول داغے جبکہ شکیل عباسی اور فرید احمد نے ایک ایک گول کیا۔ میچ سے پہلے بھارتی کپتان نے انڈین میڈیا سے بات چیت میں دعوی کیا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشین کے میچ میں پاکستان کو شکست دے دیں گے۔ تاہم وہ ان کا دعوی کسی سپنے کی طرح ادھورا رہ گیا