چوک پاکستان میں جشن عید میلاد کے موقع پر بہت بڑی سکرین لگائی گئی

گجرات: سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام چوک پاکستان میں جشن عید میلاد النبی   صلی اللہ و علیہ و سلم کے حوالے سے عاشقانِ رسول   صلی اللہ و علیہ و سلم کیلئے خوبصورت بمعہ بہت بڑی سلور سکرین لگائی گئی ، اس موقعہ پر ہزاروں عاشقانِ رسول  صلی اللہ و علیہ و سلم میں جو سز اور دیگر چیزیںتقسیم کی گئی ، افتتاح سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد طفیل نے کیا ، جبکہ سٹی صدر شیخ عرفان پرویز ، سٹی جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی بھی ان کے ہمراہ تھے ،اسٹیج کا انتظام چوہدری خالد اصغر ضلعی نائب صدر سٹیزن فرنٹ ، چوہدری عنصر اسلم کا تھا ، اس موقعہ پر مولانا محمد بشیر فاروقی نے ختم شریف پڑھا ، اسٹیج سے ہزاروں لوگوں میں ساری رات جوسز اور لنگر تقسیم کیا جاتا رہا ہے اور صدائیں یا رسول اللہ   صلی اللہ و علیہ و سلم سے گونجتی رہیں ۔