چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن کی فرانس کے سفیر سے ملاقات

سیالکوٹ (جی پی آئی)چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن بلال تنویر نے فرانس کے سفیر سے ایک میٹنگ کے دوران پاکستان کے بنے ہوئے سرجیکل آلا ت کی فرانس کی مارکیٹ تک براہ راست رسائی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے دوران سرجیکل ایسوسی ایشن کے سابقہ چیئرمین جہانگیر باجوہ، وائس چئیرمین شمیم احمد اور سیکرٹری جنرل محمد امجد بھی موجود تھے۔

چئیرمین سرجیکل ایسوسی ایشن نے اس میٹنگ کے دوران کہا کہ فرانس پاکستان کے بنے ہوئے سرجیکل آلات ڈائیریکٹ پاکستان سے خریدنے کی بجائے دوسری مارکیٹ سے خرید رہا ہے جس سے نہ صرف فرانس اپنا قیمتی زرِمبادلہ زیادہ صرف کرتا ہے بلکہ فرانس کے لوگوں کو بھی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے انہوں نے دونوں ممالک کی براہِ راست تجارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے د ونون ممالک کو لوگوںکا فائدہ ہوگا۔

سرجیکل ایسوسی ایشن کے سابقہ چئیرمین جہانگیر باجوہ نے کہا کہ سرجیکل ایسوسی ایشن اور فرانس کی ٹریڈ باڈیز کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا چاہئے تاکہ دونوں اطراف کے لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرجیکل انڈسٹری اس وقت ہنر مند کاریگروں کی کمی کا شکار ہے ، اس کمی کو دور کرنے کے لئے سرجیکل ایسوسی ایشن ٹرینگ کے لئے ایک ادارہ بنانا چاہتی ہے اس سلسلے میں اگر فرانس گورنمنٹ یا کوئی ادارہ ایسوسی ایشن کے ساتھ اشتراک کرنا چاہے تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے۔

فرانس کے سفیر کہا کہ اس سلسلے میں فرانس کی ایمبیسی ہر ممکنہ تعاون کرے گے گی اور دونوں اطراف کی ٹریڈ باڈیز کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں وہ بھر پور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونون ممالک کی باہمی تجارت کے فروغ کے لئے بھی بھرپور تعاون کریں گے۔