چین : ٹریفک حادثے میں 17 افراد ہلاک

china trafic
بیجنگ : چین کے مشرق میں گاڑیوں کے تصادم میں سترہ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں . چینی پولیس کے مطابق صوبہ جیانگزی میں گاڑیوں کے تصادم کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا۔ جب میں روڈ پر ایک گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکراکر روڈ کی دوسری سائیڈ پر جاگری۔ جس کے باعث تیز رفتار گاڑیاں فوری طور پر نہ  رک سکیں اور کئی گاڑیوں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ۔ حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔جبکہ تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹاکر روڈ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے۔