ڈرون حملوں سے امریکا کیخلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

– اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نائب امریکی وزیر خارجہ جیفری پائٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان نے پاکستان میں ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے پاکستانی عوام میں امریکا کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈرون حملوں کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں جبکہ دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وزیرستان امن مارچ سے انہیں قبائلی عوام کے جذبات اور ان کی مشکلات سے زیادہ آگہی ہوئی ہے۔ نائب امریکی وزیر خارجہ جیفری پائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔