ڈیرہ بگٹی : سیکورٹی فورسزکی گاڑی الٹ گئی، سات جاں بحق

dera bugtiڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں الٹ گئی سات سیکورٹی اہلکار جاں بحق دس زخمی ہو گئے زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز کے جوان ڈیرہ بگٹی میں گیس تنصیبات کی حفاظت کیلئے معمول کی گشت پر تھے کہ لوٹی موڑ کاٹتے ہو ئے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پہاڑی سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں چھ سیکیورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے لاشوں اورزخمیوں کو سوئی کے پی پی ایل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا اسپتال زرائع کے مطابق پانچ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔