ڈیرہ غازی خان : دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

dera ghaziڈیرہ غازی خان : حساس اداروں اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ہینڈ گرنیڈز سمیت بھاری اسلحہ برآمد۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے مسلم ٹاون سے حافظ عمران نامی شخص مخبری پر کاروائی کرتے ہوئے خفیہ اداروں اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضہ سے دو ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد حافظ عمران کا تعلق راجن پور کی تحصیل جام پور سے ہے۔
دہشت گرد وزیرستان سے اسلحہ لے کر راجن پور جا رہا تھا جہاں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کی جانی تھی۔ دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔