ڈینگی سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے قبل ازوقت اقداما ت کئے جائیں گے

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے موثر انداز میں تشہیری مہم چلا ئی جائے ،ڈینگی وائرس کے خاتمے اور عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے شہر میں بیک وقت جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متوقع برسات سے قبل شاہ فیصل کالونی میں عوامی سہولتوں کی فراہمی اور برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کے اجلاس سے خطاب اور رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات کے جائزہ کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، محکمہ ہیلتھ سمیت تمام اداروں کے افسران موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سمیت عوامی سہولتوں پر مامور تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دوار ن برسات عوامی سہولتوں کی فراہمی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں رکن صوبائی اسمبلی نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ برسات کے بعد ڈینگی وائرس سے عوام کو محفوظ بنا نے کے لئے قبل ازوقت اقدامات کئے جائیں ڈینگی سے بچائو ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے حوالے سے عوام تک آگاہی پہنچا ئی جائے تاکہ عوامی زندگی کو محفوظ بنا یا جاسکے۔

بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو مزید متوقع برسات کے پیش نظر الرٹ رہا جائے اور دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے قبل ازوقت انتظامات کئے جائیں ۔