ڈی ایٹ ممالک :وزیر اعظم نے تجارتی نمائش کا افتتاح کر دیا

  Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈی ایٹ ممالک کی تجارتی نمائش کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف ملکوں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا بھی دورہ کیا۔

اسلام آباد میں ڈی ایٹ ممالک کی تجارتی نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش سے ڈی ایٹ ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے کے لیے مدد ملے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نمائش کے انعقاد سے تاجر برادری کے درمیان اشتراک عمل میں بھی اضافہ ہوگا۔