ڈی8 سربراہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی

D-8 Conference

D-8 Conference

اسلام آباد (جیوڈیسک)ترقی پذیرممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کی سربراہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے جبکہ بائیس نومبر کو سربراہ کانفرنس میں کئی تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ٹریڈ ڈیلوپلمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سیکرٹری کے مطابق چار روزہ کانفرنس میں پاکستان کوصدارت دی جائے گی۔ ڈی ایٹ ممالک کے مابین تجارت ایک سوتیس ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہے اورعالمی منڈی میں ڈی ایٹ کی تجارت آٹھ فی صد سے بڑھا کرپندرہ فی صد کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں انھوں نے کہا کہ سربراہ کانفرنس کے موقع پرمنعقدہ نمائش میں تمام ممالک کو پولینز فراہم کئے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک میں تجارتی معاہدہ موجود ہے۔ ڈی ایٹ تجارتی معاہدے کی مصر اوربنگلہ دیش نے توثیق نہیں کی۔

سربراہ اجلاس سے پہلے کانفرنس کے علاوہ وزراے خارجہ کے اجلاس منعقد ہونگے۔ بیس نومبر کوبزنس فورم اورسیمینارمنعقد کیا جائے گا۔