کابل: صوبہ پکتیا میں نیٹو ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

nato helicopter
کابل: افغانستان کے صوبے پکتیا میں نیٹو ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے، افغان حکومت کا کہناہے کہ وردک میں طالبان نے دھوکے سے اتحادی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔
کابل سے جاری نیٹو بیان کے مطابق پکتیا میں کن وجوہات کی بنیاد پر نیٹو ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی اس کی تحقیقات کی جائیگی۔ ادھر افغان وزارت داخلہ نے وردک میں نیٹو ہیلی کاپٹر طالبان کے ہاتھوں مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئیکہاکہ طالبان نے دھوکہ دے کر اتحادی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔ اس ہیلی کاپٹر گرنے سے اکتیس امریکی اور سات افغان فوجی ہلاک ہوئے تھے۔