کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے

karachi firing

karachi firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہوگئے۔ماڑی پور روڈ پر نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کئی گھنٹے سے جاری ہے ۔

کراچی کے علاقے عثمان آباد میں فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔لیاری سے صبح سویرے بوری بند لاش ملی ۔نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک خاتون ،، جبکہ اورنگی ٹاون میں سیاسی جماعت کا کارکن محمد فاروق زخمی ہوگیا۔مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا۔ادھر ناظم آباد میں رینجرز نے دو ڈاکو ں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد ڈکیتی کا مطلوب ملزم گرفتار کرلیا جبکہ دوسر ا فرار ہو گیا۔ دوسری جانب ماڑی پور کے مکین نوجوان یونس کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔مشتعل افراد نے ماڑی پوروڈ پر ہنگامہ آرائی کی اور ٹائر جلا کرکے ٹریفک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے پتھرا کیا اور متعدد گاڑیوں کی چابیاں چھین لی ۔ کئی گھنٹے تک احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔