کراچی : امن کیلئے کسی بھی ایکشن سے گریز نہیں کرینگے۔ رحمنٰ ملک

rehman malikکراچی : وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی کیلئے کسی بھی ایکشن سیگریزنہیں کرینگے۔ انھوں نے شہرکی فضائی نگرانی کا بھی حکم دیدیا ہے۔
اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔ انہوں نے شہریوں سے صبروتحمل اور پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امن کے دشمن ظالم درندوں کے خلاف عوام کارروائی ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔