کراچی : ایم کیو ایم کا وفد آج صدر سے ملاقات کرے گا

MQM and Zardari

MQM and Zardari

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کا وفد آج صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا۔ایم کیو ایم کاوفد ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں آج سہ پہر تین بجے بلاول ہاس کراچی میں صدر سے ملا قات کرے گا۔ وفد میں بابر غوری، رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر احمد اور وسیم آفتاب شامل ہوں گے۔

ملاقات میں بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون، کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔