کراچی : بھتہ خوری کے لئے بچوں کو استعمال کرنے کا انکشاف

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے موسی لین کا رہائشی 13 سالہ سمیر بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان بھتہ خوری کے لئے بچوں کو استعال کرتے ہیں۔کراچی کے علاقے موسی لین کا رہائشی 13 سالہ سمیر چالان جمع کرانے کے غرض سے ٹریفک پولیس کے دفتر جارہا تھا کہ گھر واپس نہ لوٹ سکا اور جب خبر ملی تو وہ پولیس کی تحویل میں تھا۔ والدین کا کہنا ہے کہ سمیر شام 4 بجے کے قریب گھر سے نکلا تھا 6 بجے اطلاع ملی تو وہ پولیس اسٹیشن میں ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کو بھتہ خوری کے الزام میں پھنسایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کو رنگے ہاتھوں شہری سے بھتہ لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ بچے کے ساتھ 2 افراد تھے جو فرار ہوگئے۔ ملزمان بھتہ طلب کرنے کے لئے بچوں کو استعمال کرتے ہیں۔