کراچی: تازہ واقعات میں مزید 2 افراد قتل ، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

Karachi killings

Karachi killings

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رات گئے فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق رات گئے گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت نصیر احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

اس سے قبل ڈیفنس کے علاقے میں سیکورٹی گارڈ کے دفتر میں جھگڑے کے دوران ایک شخص کو چھریوں کے وارسے قتل جبکہ دو کو زخمی کردیا گیا۔لانڈھی شرافی گوٹھ میں گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی