کراچی : دو دن میں تینتیس ہلاکتیں، ایف سی کو پولیس اختیارات

karachi voilenceکراچی میں امنِ عامہ کی انتہائی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو طلب کر کے انہیں پولیس کے اختیارات سونپ دیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں منگل کو پرتشدد واقعات میں مزید دس افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد دو دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تینتیس تک پہنچ گئی ہے۔
منگل کی صبح کراچی کے علاقے مومن آباد سے دو لاشیں ملی ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی، سائٹ اور عزیز بھٹی پارک کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کراچی میں قتل وغارت کرنے والوں کی نشاندہی کرنے والے یا ان کی تصویر یا ویڈیو فراہم کرنے والے کو بالترتیب پچاس لاکھ اور ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام صیغ راز میں رکھا جائے گا۔