کراچی : سرجانی ٹاؤن میں ایک افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

karachi firing

karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے کھڈا میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اظہر جاں بحق ہوگیا۔ کھڈہ مارکیٹ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو، ایک راہگیر اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جمشید کوارٹرز خوشنود معمولی زخی ہوا۔ بلدیہ ٹاؤن لاسی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اسپتال منتقل کئے جارہے تھے کہ راستے میں ایک زخمی شیعب ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور ہلاک ہونے والے کے لواحقین نے حب ریور روڈ پر احتجاج کیا۔ شریں جناح کالونی میں فائرنگ سیایک شخص ہلاک ہوا۔ بلدیہ رانگڑمحلے میں فائرنگ سے سابق یو سی ناظم سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

نیو ٹاؤن، ایم اے جناح روڈ اور منوڑہ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر عابد شاہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق ملزم سعید آباد اور دیگر علاقوں میں بارہ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور سیون ایم ایم رائفل برآمد ہوئی۔

سرجانی ٹاون میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا۔ عید گاہ کے علاقے سے کار چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کئے گئے۔ سولجر بازار پولیس نے دو ڈاکوں کو گرفتارکیا۔