کراچی: شاہی سید سے سنی تحریک کے سربراہ کی ملاقات

shahi syedکراچی: اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے کراچی میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ملاقات کی۔ مردان ہاس میں ہونے والی اس ملاقات میں شہر میں امن و امان کے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ ایم کیو ایم اسلحے سے متعلق بل صوبائی اسمبلی میں بھی پیش کرے تاکہ شہر کو اسلحے سے پاک کیا جاسکے۔منافقت ختم کرکے بلاتفریق کارروائی کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ شہر کے کسی بھی حصے میں آپریشن کرتے وقت منافقت سے کام نہیں لینا چاہیے۔