کراچی : صدر زرداری سے گورنر سندھ عشرت العباد کی ملاقات

Zardari

Zardari

کراچی : صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بلاول ہا س کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے مستقل اتحادی ہیں بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکل آتا ہے۔ سندھ کی دھرتی امن اور صوفیوں کی دھرتی ہے۔ تعاون کرنے پر الطاف حسین کے شکر گزار ہیں۔ صدر نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر عشرت العباد کو مبارکباد بھی دی ہے۔